ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملائیشیا کو رافیل جنگی طیارے خریدنے میں جلدی نہیں: نجیب رزاق

ملائیشیا کو رافیل جنگی طیارے خریدنے میں جلدی نہیں: نجیب رزاق

Tue, 28 Mar 2017 20:43:54    S.O. News Service

کولالمپور،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ اْن کا ملک رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید میں دلچسپی ضرور رکھتا ہے لیکن ابھی اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ رزاق نے یہ بات ملائیشیا کے دورے پر گئے ہوئے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ کوالالم پور حکومت کم از کم اٹھارہ رافیل جنگی طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ان کی مالیت دو بلین ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ اس مناسبت سے ملائیشیائی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اْن کی حکومت رافیل یا ٹائیفون جنگی طیارے میں سے کسی ایک کے انتخاب پر غور کر رہی ہے۔
 


Share: